175

ڈی پی او چترال کی ہدایت پرایس ایچ اوکوغذی کے زیر نگرانی پولیس کے جوانان گولین میں پیدل راستہ بحال کرنے مصروف

چترال (نامہ نگار)ڈی پی او چترال کیپٹن (ر) فرقان بلال کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ اوکوغذی عبدالعزیز کے زیر نگرانی پولیس کے جوانان گولین گول میں حالیہ سیلاب کے بعد بحالی کے کاموں میں روزانہ کی بنیاد پر بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ حسب معمول پولیس کی بھاری نفری سیلاب کے ملبے میں پھنسے پائپ نکال رہے ہیں اور ان پائپوں کو متاثرہ جگہوں میں کھائی کے اوپر ڈال کر پیدل آمدورفت کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاکہ ریلیف فوری طور پر متاثرہ علاقوں تک پہنچائی جاسکے۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹ کی مکمل بحالی کےلئے بھاری مشینری بھی سائٹ پر پہنچادی گئی ہے۔علاقے مکینوںنے چترال پولیس کے خدمات کوخراج تحسین پیش کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں