223

چیف لیگل ایڈوائزر ٹو مہتر چترال اور معروف قانون دان وقاص احمد ایڈوکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا.

چیف لیگل ایڈوائزر ٹو مہتر چترال اور معروف قانون دان وقاص احمد ایڈوکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا.اور اپنا استعفی نامہ مہتر چترال کو بھیج دیا.جسے مہتر نے منظور کرلیا.ایک سوال کے جواب میں انھوں نے مستعفی ھونے کی وجوہات بتاتے ھوۓ کہا کہ مہتر چترال کے اہلکاران ان کے قانونی معاملات میں مداخلت کرتے تھے.جس کی وجہ سے مہتر چترال کے جائیدادوں کے بابت پچیدگیاں پیدا ھونے کا اندیشہ تھا.جس سے وقاص احمد کے پیشہ اور شخصیت متاثر ھونے کا خدشہ تھا.لہزا انھوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا.واضح رھے کہ مہتر چترال نے سابقہ سیکریٹری رشیداحمد کو فارع کرکے نشان حیدر کو سکرٹری اور وقاص احمد کو چیف لیگل ایڈوائزر مقرر کیا تھا.انھوں نے کہا کہ وہ ایک اصول پرست اور پروفشنل وکیل کی حیثیت سے ان کا ضمیرگوارہ نہیں کرتاتھا.کہ ان کے موکل کو غیر پیشہ ور افراد کی وجہ سے نقصان لاحق ھو اور وہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتارھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں