190

جہاں وسیع طورپرتباہی ہوئی وہاں گاؤں برغذی پرپڑنے والے اس کے اثرات کواگراولیت دی جائے بے جانہ ہوگا/اقبال حیات

چترال(نامہ نگار)ممتازدانشوراقبال حیات نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ گولین گول میں گلیشئرٹوٹنے سے جہاں وسیع طورپرتباہی ہوئی وہاں گاؤں برغذی پرپڑنے والے اس کے اثرات کواگراولیت دی جائے بے جانہ ہوگا۔کیونکہ اس علاقے کاپورہ آبی نظام بربادہواہے۔اوریوں متبادل پانی کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اس گاؤں کے مکین کربلاکی کیفیت سے دوچارہیں ہرذی روح پانی کی بوندکوترستاہے۔انہوں نے کہاکہ وسیع وعریض رقبے پرکاشت فصلوں کے نقصانات کے احتمال کونظراندازنہیں کیاجاسکتاہے۔درختو ں سے پھل گرتے ہیں،مال مویشیوں کی تشنگی ان کی چیخ وپکارسے عیاں ہوتی ہے،چہچہاتے پرندے نقل مکانی کرنے کی وجہ سے ان کی آوازمعدوم ہوتی جارہی ہے۔مختصریہ کہ اس گاؤں ک باسی مشکلات ومصائب کی بدترین حالات سے گزررہے ہیں۔مگربدقسمتی سے آزمائش کی ان مشکل ترین گھڑیوں میں عام لوگوں میں نہ مکہ سے ہجرت کرکے مدینہ جانے والے مصائب کاشکارمہاجریں کے لئے انصارکی طرف سے دل کے دروازے کھولنے کاجذبہ اورنہ فرات کے کنارے کتے کی بھوک سے موت کی ذمہ داری لینے والے حکمران نظرآتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آگے بڑھ کرسہارابینے کی اُمیدسے ہرایک طرف نظرین اٹھتی ہیں مگرابتلاکی ان گھڑیوں میں دکھ بانٹنے والادوربین لگانے سے بھی نظرنہیں آتاہے اورنہ کوئی حکومتی اہلکارحالت زارمعلوم کرنے کے لئے اس مصیبت زدہ گاؤں کارخ کرنے اورنہ عام قرآن کی زبان میں بھائی نام سے موسوم علاقے کے مسلمان غم خواری کااظہارکرتے ہوئے دست وبازوبننے کے لئے آگے بڑھنے کی زحمت اٹھاتے ہیں اس علاقے کے عوام پربیتنے والے حالات ہی فریادکنان ہیں مگرسننے کے لئے کان کھولنے والاکوئی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں