182

چترال میں سیاحت کے فروغ کیلئے اس قسم کے سہولیات اور آگہی کی اشد ضرورت ہے/ چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ

چترال ( محکم الدین ) ممبر صوبائی اسمبلی چترال و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ نے کہا ہے ۔ کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو مثبت راستے پر لگانے ، انکی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں ملک کا ایک کارآمد شہری بنانے پر یقین رکھتی ہے ۔ اور یہ انتہائی خوشی کی بات ہے ۔ کہ چترال سے تعلق رکھنے والے بیس سے زیادہ تخلیقی ذہن کے مالک باصلاحیت نوجوانوں نے مختلف آئیڈیاز کو پیش کرکے حکومت سے بیس سے تیس لاکھ روپے فنڈ حاصل کئے ۔ اور اپنی بزنس کے قیام اور نوجوانوں کی رہنمائی میں کامیابی حاصل کی ۔ جس کی مثال کالاش نوجوان لوک رحمت کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے ۔ جنہوں نے کے پی ایمپکٹ چیلنج جو خیبر پختونخوا کا انیشیٹیو ہےکے تحت نوجوانوں کی ایمپاور منٹ کیلئے اشپاتا نیوز ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا قیام عمل لایا ، جس کو لمس ( ;76857783;) کی ٹیکنکل سپورٹ حاصل ہے ۔ ایوارڈ لینے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ جو کہ میڈیا میں ایک اور نئے آئیڈیا کا اضافہ ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اشپاتا ڈیجیٹل سپیس کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں تحریک انصاف کے صدر عبد اللطیف ، رہنما پی ٹی آئی سرتاج احمدخا ن ، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت الہی، صدر تجار یونین شبیر احمد اور شیخ ، ،ممتاز پولو پلیر ناصر احمد اور دیگر نے شرکت کی ۔ وزیر زادہ نے فیتہ کاٹ کر دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ اور کہا ۔ کہ موجودہ دور میڈیا کا دور ہے ۔ اس میں جتنی بھی جدیدیت اور بہتری آئے گی لوگوں کو بروقت اور حقیت پر مبنی حالات و واقعات کو دیکھنے اور سننے کے مواقع ملیں گے ۔ لیکن ہ میں ایسی چیزوں کو ہائی لاءٹ کرنی چاہیے ۔ جس میں ہمارا، ہمارے علاقے کا اور ملک کا بھلا ہو ۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا ۔ کہ لوگ رحمت نے جس کام کا آغاز کیا ہے ۔ اُس میں چترال پریس کلب اس کو بھر پور سپورٹ کرے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں سیاحت کے فروغ کیلئے اس قسم کے سہولیات اور آگہی کی اشد ضرورت ہے ۔ اس سے سیاحت کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کو سپورٹ ملے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت نے لوگوں کو روزگار دینے ،ملکی آمدنی بڑھانے اور غیر ملکی سیاحوں کو ملک کی طرف راغب کرنے کیلئے آن لائن ویزا ، ایرائیول ویزا سسٹم کے علاوہ کئی چیزیں آسان بنائی ہیں ۔ اس سے بہت زیادہ فوائد ملنے شروع ہوئے ہیں ۔ جبکہ مزید بہتری کی توقع کی جارہی ہے ۔ چترال سیاحوں کی جنت ہے ۔ کیونکہ چترال کی آب و ہوا ، پر امن ماحول اور قدیم کلچر اور نظارے اور لوگوں کی مہمان نوازی اس کو کسی بھی سیاحتی علاقے سے ممتاز بناتی ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت سیاحوں کی توجہ کیلئے چترال میں بیوٹیفکیشن کا کام جلد شروع کرے گا ۔ جبکہ معدنیات اور پانی کے ذخائر سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے 600میگاواٹ کے پن بجلی گھر کے منصوبے زیر تعمیر ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پی آئی کی حکومت واحد حکومت ہے جس نے قیام پاکستان کے بعد چترال کو دو مرتبہ مخصوص سیٹوں سے نوازا ۔ جبکہ یہ اعزاز کسی اور پارٹی کے حصے میں نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کی تعمیر و ترقی کیلئے ہم سنجیدہ ہیں ۔ اور بطور چترالی عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔ باوجود اس کے کہ چترال کے عوام نے د ونوں الیکشن میں پی ٹی آئی کو کامیابی نہیں دلائی ۔ اس سے قبل اشپاتا نیوز ڈیجیٹل سپیس کے چیف ایگزیکٹیو لوک رحمت نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ڈیجیٹل اسپیس کا قیام اس لئے ضروری تھا ۔ کہ چترال اور کالاش کے بارے بہت زیادہ منفی باتیں گھڑی گئی ہیں ۔ جس کا تدارک کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ادارے میں ان کے علاوہ بورڈ زار کیما اور گل نظار بھی بحیثیت ڈائریکٹر کام کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا ، یہ پبلک سے رابطے کا ایک بہتریں ذریعہ ہے ۔ جس میں کلچر اور زبان کے تحفظ اور معدومیت کے خطرے سے دوچار رسوم و رواج کو محفوظ کیا جائے گا ۔ اور ڈاکومنٹری کی صورت میں آیندہ نسل تک پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیاحت کی ترقی کے ساتھ ، گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلی کے مثبت اور منفی اثرات ، نوجوانوں میں تعلیمی رجحان کوفروغ دینے کے ساتھ مسائل کی نشاندہی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اشپاتا نیوز چار زبانوں میں اپنے پروگراموں کو آگے لے جانے کی کوشش کرے گا ۔ جبکہ نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے میں کردار ادا کرے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں