چترال ( محکم الدین ) ممبر صوبائی اسمبلی چترال و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ نے کہا ہے ۔ کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو مثبت راستے پر لگانے ، انکی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں ملک کا ایک کارآمد شہری بنانے پر یقین رکھتی ہے ۔ اور یہ انتہائی خوشی کی بات ہے ۔ کہ چترال سے تعلق رکھنے والے بیس سے زیادہ تخلیقی ذہن کے مالک باصلاحیت نوجوانوں نے مختلف آئیڈیاز کو پیش کرکے حکومت سے بیس سے تیس لاکھ روپے فنڈ حاصل کئے ۔ اور اپنی بزنس کے قیام اور نوجوانوں کی رہنمائی میں کامیابی حاصل کی ۔ جس کی مثال کالاش نوجوان لوک رحمت کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے ۔ جنہوں نے کے پی ایمپکٹ چیلنج جو خیبر پختونخوا کا انیشیٹیو ہےکے تحت نوجوانوں کی ایمپاور منٹ کیلئے اشپاتا نیوز ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا قیام عمل لایا ، جس کو لمس ( ;76857783;) کی ٹیکنکل سپورٹ حاصل ہے ۔ ایوارڈ لینے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ جو کہ میڈیا میں ایک اور نئے آئیڈیا کا اضافہ ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اشپاتا ڈیجیٹل سپیس کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں تحریک انصاف کے صدر عبد اللطیف ، رہنما پی ٹی آئی سرتاج احمدخا ن ، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت الہی، صدر تجار یونین شبیر احمد اور شیخ ، ،ممتاز پولو پلیر ناصر احمد اور دیگر نے شرکت کی ۔ وزیر زادہ نے فیتہ کاٹ کر دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ اور کہا ۔ کہ موجودہ دور میڈیا کا دور ہے ۔ اس میں جتنی بھی جدیدیت اور بہتری آئے گی لوگوں کو بروقت اور حقیت پر مبنی حالات و واقعات کو دیکھنے اور سننے کے مواقع ملیں گے ۔ لیکن ہ میں ایسی چیزوں کو ہائی لاءٹ کرنی چاہیے ۔ جس میں ہمارا، ہمارے علاقے کا اور ملک کا بھلا ہو ۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا ۔ کہ لوگ رحمت نے جس کام کا آغاز کیا ہے ۔ اُس میں چترال پریس کلب اس کو بھر پور سپورٹ کرے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں سیاحت کے فروغ کیلئے اس قسم کے سہولیات اور آگہی کی اشد ضرورت ہے ۔ اس سے سیاحت کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کو سپورٹ ملے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت نے لوگوں کو روزگار دینے ،ملکی آمدنی بڑھانے اور غیر ملکی سیاحوں کو ملک کی طرف راغب کرنے کیلئے آن لائن ویزا ، ایرائیول ویزا سسٹم کے علاوہ کئی چیزیں آسان بنائی ہیں ۔ اس سے بہت زیادہ فوائد ملنے شروع ہوئے ہیں ۔ جبکہ مزید بہتری کی توقع کی جارہی ہے ۔ چترال سیاحوں کی جنت ہے ۔ کیونکہ چترال کی آب و ہوا ، پر امن ماحول اور قدیم کلچر اور