183

جے یو آئی خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی کابینہ کااعلان

پشاور۔جے یو آئی خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی کابینہ کااعلان کردیا گیا اس سلسلہ میں صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان اورجنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش کی باہمی مشاورت کے بعد بارہ رکنی کابینہ کی فہرست جاری کردی گئی ہے نئی صوبائی قیاد ت نے مفاہمانہ پالیسی اختیار کرتے ہوئے صوبائی امارت کے الیکشن سے دستبرداری اختیار کرنے والے سابق صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کو صوبائی سرپرست اعلیٰ نامزد کیا ہے۔ نائب امرا میں مولانا ہدایت اللہ شاہ،حافظ اختر علی،قاری گل عظیم اور مفتی فضل غفور شامل ہیں اسی طرح حاجی عبدالجلیل جان کو مسلسل دسویں مرتبہ صوبائی سیکرٹری اطلاعلات مقرر کردیا گیاہے اسی طرح آصف اقبال داؤدزئی،امان اللہ حقانی،حاجی دانشمند اور شاہ حسین کو ناظمین مقر ر کردیاگیاہے حاجی نورالاسلام ناظم مالیات،مولانا عزیز احمد سالار اور احمد علی درویش ناظم دفتر ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں