228

ڈاکٹر محمد ساعد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

آج گرنمنٹ کالج چترال کے جیوگرافی ڈپارٹمنٹ میں ایک ریفرنس منعقد ہوا جس میں پشاور یونیورسٹی جیوگرافی ڈپارٹمنٹ کے سابق پروفیسر اور چیرمین نیز سابق سنیٹر ڈاکٹر محمد ساعد مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ریفرنس کا آغاز فاتحہ خوانی سے ہوا۔ مرحوم کے ساتھی پروفیسر اسرار الدین نے مرحوم کے ساتھ اپنی طویل رفاقت کی یادوں کو تازہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مرحوم ایک انتہائی قابل، محنتی اور علم دوست انسان تھے۔ پروفیسر صاحب نے بتایا کہ پشاور یونیورسٹی کی ترقی اور بہتری میں مرحوم نے اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر پروفیسر شمس النظر فاطمی کے ساتھ کام کرنے کے تجربات سنائے۔  انہوں نے بتایا کہ مرحوم کو چترال کے ساتھ بہت لگاؤ تھا اور انہوں نے کئی مواقع پر چترال کی ترقی میں کردار ادا کیا۔ مرحوم کے شاگرد پروفیسر حسام الدین نے اپنے زمانہ طالبعلمی کی یادیں حاضریں کے ساتھ شیر کیں۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین نے پروفیسر اسرار الدین صاحب اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں کالج کے سٹاف کے علاوہ مرحوم پروفیسر کے شادگروں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں