چترال ( محکم الدین ) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے جنرل باڈی کا سالانہ جنرل میٹنگ ( Annual General Meeting) گورنمنٹ ہائی سکول ایون کےہال میں منعقد ہو ا . جس میں یونین کونسل ایون کے 187 مردوخواتین تنظیمات کے صدور اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی . اجلاس کے مہمان خصوصی منیجر انسٹیٹیوشن ڈویلپمنٹ آغاخان رورل سپورٹ پروگرام فضل مالک تھے . جبکہ صدر محفل کے فرائض معروف شخصیت حاجی عبد الباقی نے انجام دی . چیر مین اے وی ڈی پی رحمت الہی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا . اور کہا . کہ اس ادارے نے اپنے قیام سے اب تک یو سی کے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے . اور بلا امتیاز خدمت اس ادارے کا موٹو ہے . ا ور کروڑوں روپے علاقے کی تعمیرو ترقی پر خرچ کئے گئے ہیں . ان ہی خدمات کی بدولت اس ادارے کے منیجر کو عوام میں پذیرائی ملی .آج وہ بطور ایم پی اے چترال کی خدمت کر رہا ہے . انہوں نے کہا . کہ18-2017کے دوران باوجود مشکلات کے اے وی ڈی پی نے دو کروڑ چھیالیس لاکھ روپے کے کام کئے . منیجر اے وی ڈی پی جاوید احمد نے اے وی ڈی پی کی طرف سے اثاثہ جات کی فراہمی ,ایل ایچ ویز کی ٹریننگ, بشالینی , کمیونٹی لیٹرین کی تعمیر , ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی , طلبا و طالبات میں سکول بیگز کی تقسیم , 23سو پھلدار پودوں کی تقسیم , بریر میں کمپیوٹرلیب کی تنصیب , ہاشو فاونڈیشن کے تعاون سے سکالر شپ یونیفارم اور کتابوں کی فراہمی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا . انہوں نے فیوچر پلان کی ترجیحات اور منصوبوں پر روشنی ڈالی . مہمان خصوصی منیجر آئی ڈی فضل مالک نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا . کہ پائیدارترقی کئلیے علم کی اشد ضرورت ہے . آج ہم مغرب کے اس لئے محتاج ہیں . کہ ترقی کا علم ان کے پاس ہے . حالانکہ ہمارے ملک میں قدرتی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے . مگر ہمارا رویہ درست نہیں ہے . انہوں نےکہا . کہ تجربےسے ثابت ہے. کہ ترقی کیلئے باہمی اتفاق و اتحاد انتہائی ضروری ہے . کیونکہ اجتماعی سوچ میں اللہ کی مدد اور بر کت ہوتی ہے . انہوں نے کہا . کہ اپنے پاوں کھڑ ا ہونے کیلئے اتفاق کے ساتھ بچت انتہائی ضروری ہے . اور جن لوگوں نے اس فارمولے پر عمل کیا . انہوں نے اپنے مسائل خود حل