195

کم وزن روٹی بیچنے والے نانبائیوں کیخلاف آپریشن جاری

پشاور۔ محکمہ خوراک نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں کاروائی کرکے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 9 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا راشننگ کنٹرولرآفتاب عمرکی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ ٗنعمان عامر اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ پرمشتمل خصوصی ٹیم نے بشا رت مارکیٹ ٗیوسف زئی مارکیٹ ٗزاہد مارکیٹ ٗترنگزئی مارکیٹ اور طارق مارکیٹ  میں کاروائیاں کرتے ہوئے 17 نانبائیوں کی روٹیوں کا وزن چیک کیا جس میں 9 نانبائیوں کو کم وزن روٹی فروخت کرنے پر گرفتار کرکے حیات آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں