170

سنیئر صحافی علی مراد کے بیٹے فہام مراد کا اعزاز

چترال ( محکم الدین ) پشاور ماڈل بوائز فائیو(5) کے طالب علم فہام مراد نے پشاور بورڈ کے نویں جماعت کے امتحان میں 550 میں سے 511 نمبر لیکر اپنی کلاس اور اسکول میں سب سے اعلی درجے کے طالب علم قرار پائے اس کے علاوہ بورڈ میں بھی پوزیش ہولڈرز میں اپنا نام شامل کرنے میں کامیاب ہو گیا انہوں نے اپنی شاندار کامیابی کو اللہ رب العزت کی مدد، اپنی انتھک محنت اور والدین کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیا فہام مراد کا تعلق چترال کی تحصیل لٹکوہ کے گاوں موغ سے ہے وہ سینئر صحافی اور ایکسپریس نیوز پشاور بیورو کے اسائمنٹ ایڈیٹر علی مراد کے فرزند ارجمند ہیں مستقبل میں ڈاکٹر بننے کے ساتھ ساتھ سی ایس ایس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں