253

قدرتی آفات سے برقت نمٹنے اور اقداما ت کے لئے مقامی لوگوں کی ایمرجنسی ٹیم تشکیل دی ہے/آرپی ایم (اکاہ)محمدکرم

چترال (ڈیلی چترال نیوز) آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کی جانب سے گولین کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کی گیں۔امدادی اشیاء میں خیمے،کمبل دیگرگھریلواستعمال کی چیزین اورسیلاب متاثرین کوصاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے 1500فٹ پائپ فراہم کئے ہیں۔سیلاب کے دوسرے دن پیدل راستے کی بحالی کے لئے کیبل کارلگاکرآمدرآفت کاسلسلہ جاری کردیاجس پرعلاقے کے عمائدین نے ادارے کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ اس مشکل گھڑی میں گولین کے سیلاب متاثرین کے زمینی راستوں کوارضی طورپربحال کرکے دکھی انسانیت کی خدمت میں ایک نئی تاریخ رقم کرد ی ہے۔وادی گولین کے عوام اس بے لوث خدمت کوکبھی بھی فراموش نہیں کریں گے۔آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ ریجنل پروگرام منیجرمحمدکرم،ہیڈآف ایمرجنسی مینجمنٹ آفیسرامیرمحمداورریجنل پروگرام آفیسرولی محمدنے کہاہے کہ ادارہ (اکاہ)جدید و سائنسی بنیادوں عمل پیرا ہو کر ہر آنے والی قدرتی آفات کا مقا بلہ کرنے بارے ماہرین کے باہمی مشوروں سے حکمت عملی بنا کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کی قدرتی آفات سے برقت نمٹنے اور اقداما ت کے لئے مقامی لوگوں کی ایمرجنسی ٹیم تشکیل دی ہے۔ مقامی لوگوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے زیراہتمام چترال کے مختلف علاقوں میں تربیتی ورکشاپس کاانعقادکرکے ہزاروں نوجوانوں کوٹرین کرچکے ہیں۔تاکہ قدرتی آفات میں لوگوں کی مددکرسکیں۔انہوں نے کہاکہ (اکاہ)اپنے سروے کے مطابق مزیدبحالی اورامدادی کارروائیوں میں کام کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں