206

جغورچترال میں ایک اورجوان سال دوشیرہ نے مبینہ طورپردریائے چترا ل میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ روزجغورچترال میں ایک اورجوان سال دوشیرہ نے مبینہ طورپردریائے چترا ل میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔ذرائع کے مطابق سفیرہ بی بی دخترلغل خان سکنہ کھوت حال جغورنے نامعلوم وجوہات کی بناپرمبینہ طورپردریائے چترال میں چھلانگ لگاکراپنی زندگی کاخاتمہ کرلی۔عینی شاہدین کے مطابق لوگوں نے بچی کوبچانے کی کوشش کی مگردیکھتے ہی دیکھتے دریاکے بے رحم موجوں کے نذرہوگئی ہے ۔لاش کی تلاش جاری ہے سفیرہ بی بی کی عمرتقربیاسولہ سال تھی اورحال ہی میں میٹرک کاامتحان پاس کیاتھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں