203

وزیرستان کے بچوں کے ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں ہے۔بشری محسود

یورپ(چیف اکرام الدین)ٹرائبل یوتھ موومنٹ خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری محترمہ بشری محسود نے کہا کہ وزیرستان کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے وزیرستان بچے اور بچیاں تعلیم جیسی انمول نعمت سے محرومی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کیلئے تعلیم حاصل کرنا از خود ضروری ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر ملکی ترقی نا ممکن ہے تعلیمی اداروں اور تعلیمی نظام کی بہتری میں حکومت وقت اہم کردار ادا کرے اور تعلیم جیسی نعمت کو عام کرے تا کہ ہر بچہ تعلیم حاصل کر سکے اور کل کیلئے ملک و قوم کی صحیح معنوں میں خدمت کر سکے ٹرائبل یوتھ موومنٹ خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری محترمہ بشری محسود نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ والدین کو چاہیے کہ بچوں پر تعلیم حاصل کرنے کےلیےزور دے کیونکہ تعلیم بچوں کیلئے مفید اور ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے بھی مطالبہ ہے کہ وزیرستان کے بچوں کو تعلیمی محرومی سے نجات دیں تا کہ وزیرستان کے بچے کل کیلئے وطن عزیز کا بہتر مستقبل بن سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں