196

تمام سرکاری وغیرسرکاری کامشکورہوں، گولین سیلاب متاثرین کو مشکل سے نکالنے کیلئے بھرپور تعاون کیا/بشیراحمد/مفتی مطیع اللہ

چترال (محکم الدین) چترال کے ممتاز بزنس مین و سماجی کارکن بشیر احمد، ناظم ویلج کونسل گولین مفتی مطیع اللہ اور سوشل ایکٹی وسٹ تاج محمد خان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ، ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس ، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس، ڈی پی او چترال کیپٹن (ر) فرقان بلال، ایکسین سی این ڈبلیو مقبول اعظم ٹی ایم او قادر ناصر و دیگر سرکاری اداروں کے آفیسران، غیر سرکاری اداروں کے ذمہ داران، الخدمت فاؤنڈیشن اور ریسکیو 1122کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کہ انہوں نے شندور فیسٹول کی مصروفیات سے واپس ٓنے کے بعد گولین سیلاب متاثرین کو مشکل سے نکالنے کیلئے بھرپور تعاون کیا۔ اور اب حالات کسی حد تک بہتر ہوئے ہیں۔ جبکہ ابتدائی طور پر علاقے کے لوگ انتہائی سنگین حالات سے دو چار تھے۔ انہوں نے کہا۔ کہ فوری طور پر پیدل راستے سے متاثرین سے رابطہ بحال ہوا ہے۔ اورا مدادی اشیاء متاثرین تک پہنچنے کا عمل جاری ہے۔ جس سے علاقے میں پھیلی ہوئی بے چینی میں بہت کمی آئی ہے انہوں نے کہا۔ کہ ہم اُمید رکھتے ہیں۔ کہ گولین کے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔ اور سڑکوں کی بحالی، پائپ لائن کی تعمیر و بجلی کی فراہمی جلد ممکن بنائی جائے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا۔ کہ متاثرین کے ساتھ حکومت اور دیگر اداروں کا تعاون اُن کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔ اور علاقے میں پائی جانے والی بے چینی حکومتی اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے بھر امداد کی بدولت ختم ہو جائے گی۔ اس موقع پر ناظم ویلیج کونسل مطیع الرحمن نے کہا۔ کہ گولین کے سات دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ اور مجموعی طور پر تمام لوگ بالواسطہ اور بلا واسطہ متاثر ہوئے ہیں۔ جن کی امداد آزبس ضروری ہے۔ انہوں نے الخد مت فاؤنڈیشن، چترال پولیس، ریسکیو 1122کے کردار کی تعریف کی۔ کہ انہوں نے انتہائی مشکل وقت میں گولین کے لوگوں کا ساتھ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں