256

سنولیپرڈ فانڈیشن چترال کی طرف سے جشن شندور کے موقع پر صفاہی مہم اوراگاہی ریلی کا انعقاد

چترال(بشیر حسین آزاد)سنو لیپرڈ فانڈیشن(SLF) تندہی کے ساتھ نہ صرف برفانی چیتے بلکہ دوسرے انسانی دوست گوشت خور جانوروں کی گذشتہ بیس سالوں سے چترال میں حفاظت کررہی ہے۔جشن شندور کے موقع پرجوکہ7سے9جولائی تک منعقد کی گئی تھی SLFنے اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے کمیونٹی کو باشعور بنانے کے لئے (Awareness Raising and Solid Waste Management’)کے نام سے ایک مہم چلائی۔جشن شندور کے موقع پر ایک عارضی خیمہ بستی کا قیام ہوتا ہے جسمیں استعمال شدہ فضلے کو ٹھکانے لگانے کا کوئی معقول بندوبست نہیں ہوتا، یہ فضلہ چراگاہوں،ندی نالوں اور شندور جھیل میں پھیل جاتی ہے جسکی وجہ سے یہاں کے چرند اور پرند براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔SLFکی ٹیم جسکی سربراہی چیف لوجسٹک اینڈ ایچ آر (ر) کرنل مشتاق احمد خان نے کی جبکہ ریجنل پروگرام منیجر شفیق اللہ خان،سوشل ارگنائزر جمیل اللہ اور فیلڈ اسسٹنٹ پر مشتمل ٹیم نے کمیونٹی کی آگاہی کے لئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔جسمیں SLFکے رضاکاروں نے مخصوص کپڑوں میں ملبوس،ہاتھوں میں پلاسٹک کے دستانے پہن کر آگاہی ریلی کا اہتمام کیا۔اور خیمہ بستی ایریا میں صحت مند ماحول کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔SLFکی ٹیم نے شندور فیسٹیول کے شرکاء کو کھوار،اردو اور پشتو زبانوں میں مخاطب کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک صاف اور سربز ماحول کے پیغام کو پہنچایا جاسکے۔بعد میں سنو لیپرڈ فانڈیشن کی ٹیم نے جنرل منیجر محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا محمد علی سید سے بھی ملاقات کی جسمیں مستقبل میں فضلہ کے انتظام اور ماحول کے اوپر کم سے کم اثر اندازی پر اُن کے قابل قدررائے لی گئی۔اس مہم کے دوران شندور کے آس پاس رہنے والوں اور سیاحوں کو ملٹی میڈیا کے ذریعے صاف اور سرسبز ماحول کی افادیت پر دستاویزی پروگروم دیکھایا گیا۔حاضرین نے اس سرگرمی میں پھرپور دلچسپی لی۔اختتامی تقریب میں SLFکی طرف سے انسپکٹر جرنل فرنٹیئرکورنارتھ کوسوینئر پیش کیا گیا۔

شندور میلے کے اختتام پر سولاسپور اور بالیم کے مقامی لوگوں نے شندور کے علاقے میں پھیلے ہوئے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لئے SLFکے مدد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں