193

گلگت چترال ایکسپریس وے کی تعمیراتی کام کو جلد شروع کرنے کے لیے حکومت اقدامات کرے/نادر خان ایڈوکیٹ

پھنڈر(محبت حسین دانش)سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی نادر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت چترال ایکسپریس وے کی تعمیراتی کام کو جلد شروع کرنے کے لیے حکومت اقدامات کرے۔ اس شاہرہ کی تعمیر سے گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواہ کے درمیان تجارت کے مواقع پیدا ہونگے۔ تجارت کے لیے زیادہ وسائل پیدا ہونگے جوکہ علاقے کی تعمیر و ترقی کا باعث بنیں گے۔ یہ شاہرہ گلگلت بلتستان کے لیے اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اسے شاہرے کو شاہرہ قراقرم کے متبادل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ شاہرہ محفوظ علاقے سے تعمیر ہورہا ہے۔ جہاں سلاڈنگ اور دیگر قدراتی آفات بھی نہ ہونے کے برابر ہوں گے۔ اس کے علاوہ سیاحت کی ترقی کے لیے بھی یہ شاہرہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شاہرہ کی تعمیراتی کام کا جلد آغاز ہونا چاہے تاکہ ترقی کا عمل جلد شروع ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں