491

ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شا ہ کی ذاتی کوششوں سے گاوں برغوزی میں پینے کے پانی کی قلت کامسئلہ حل ہوگیا

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شا ہ کی ذاتی کوششوں سے گاوں برغوزی میں پینے کے پانی کی قلت کامسئلہ حل ہوگیا ۔جوگذشتہ ہفتے گولین گول میں گلیشئرپھٹنے سے چترال ٹاون سمیت کئی علاقوں کے واٹرسپلائی مکمل طورپر تباہ چکے تھے ۔مقامی لوگوں نے ضلع ناظم کی خصوصی تعاون سے پینے کا پانی عارضی طورپربحال کیا۔وادی برغوزی میں متبادل پانی کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اس گاوں کے مکین کربلاکی کیفیت سے دوچارتھے ہرذی روح پانی کی بوندکوترستاتھا۔ دریائے چترال کے پانی پینے پرمجبورتھے وہ بھی انتہائی مشکل کے ساتھ بھرکرلے جاتے تھے۔برغوزی کے عمائدین نے مقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی ان مشکل ترین گھڑیوں میںڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کے جرات مندانہ اقدام کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوںنے پینے کے صاف پانی کی مسئلہ عارضی طورپرحل کرکے یہاں کے مکینوں کادل جیتاہے علاقے کا آبی نظام مکمل طورپرتباہ ہوچکاہے اورتوقف رکھتے ہیں وادی کے آبپاشی کے نظام کوبھی بحال کرنے میں اپناکرداراداکریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں