446

گریڈ 17 کے سینئر ڈی ایس پی ظفر احمد ایس ڈی پی او چترال اور بشیر احمد کو قائمقام ایس ڈی پی او بمبوریت تعینات کر دیا گیا

چترال(فخرعالم) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے گریڈ 18،17 اور 16 کے گیارہ افسران کے تبادلوں، تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔گزشتہ روز جاری ہونے والے دو الگ الگ اعلامیوں کے مطابق سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے جاوید اقبال کو ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ سکول ہنگو جبکہ سہیل خان کو سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سپیشل برانچ خیبرپختونخوا تعینات کردیاگیا ہے۔اسی طرح گریڈ 17 کے ‘ایس ڈی پی او’ ادینزئی لوئر دیر ظفر احمد کو ایس ڈی پی او چترال جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا کے انسپکٹر محمد فیاض کو ڈی ایس پی محکمہ انسداد دہشت گردی تعینات کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق گریڈ 16 کے قائمقام ایس ڈی پی او چترال فاروق جان کو قائمقام ایس ڈی پی او تیمرگرہ لوئر دئر، سپیشل برانچ خیبرپختونخوا کے انسپکٹرزر بادشاہ کو قائمقام ڈی ایس پی سپیشل برانچ خیبرپختونخواجبکہ قائمقام ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز پشاور فخر عالم کو دسویں ایڈوانس کورس پر بھیجنے کیلئے سنٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 16 کے محمد زمان کوقائمقام ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز لوئر دیر، بشیر احمد کو دقائمقام ایس ڈی پی او بمبوریت چترال جبکہ نصیب شاہ کو قائمقام ایس ڈی پی او ادینزئی لوئر دیر تعینات کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں