36

ہندراپ نالہ غذر سے اغوا چار افراد کو باذیاب کرانے کے حوالے سے صوبائی حکومت ہنگامی طور پر سنجیدہ اور موثر اقدامات اٹھایں،سعدیہ دانش

گلگت(پ، ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ ہندراپ نالہ غذر سے اغوا چار افراد کو باذیاب کرانے کے حوالے سے صوبائی حکومت ہنگامی طور پر سنجیدہ اور موثر اقدامات اٹھایں تاکہ نوجوان باحفاظت باذیاب ہو سکے خاص کر سیکیورٹی ادارے اس حوالے سے اقدامات اٹھایں صوبائی حکومت کا اس حوالے سے کوئی اقدام نہ اٹھانا افسوس ناک بات ہے اگر وقت پر اس اہم نوعیت کے مسلے پر سنجیدگی نہیں دکھائی گئی تو حالات خطرے کی طرف جا سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس نالے میں سیزنل تعمیر ہونے والی چیک پوسٹ کے حوالے سے عوام کے جو تحفظات ہیں اس پر کمیٹی بیٹھاکر صاف اور شفاف تحقیقات کئے جایں اور اس چیک پوسٹ کی سلیکشن میں جس نے بھی کوتاہی یا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جاے انہوں نے مزید کہا کہ جی بی گورنمنٹ کو چاہیے کہ اس اہم نوعیت کے مسلے پر کے پی کے حکومت اور وفاقی حکومت سے ملکر کوئی فوری اور نتیجہ خیز اقدامات اٹھایں ۔
صوبائی حکومت کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ کسی بھی باونڈری پہ تصفیہ نہیں ہوا اور آج نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ ہمارے لوگ بھی محفوظ نہیں رہے ۔

Print Friendly, PDF & Email