207

محکمہ سی این ڈبلیو کی نااہلی ، ٹینڈر کو دو ماہ گزرنے کے باؤجود چترال بونی روڈکی مرمت  نہ ہوسکیں

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو چترال کی نااہلی کہ چترال بونی روڈ کی مرمت کے لئے ٹینڈر ہوئے دو ماہ کا عرصہ گزر گیا مگر تاحال اس پر کام شروع نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق چترال بونی روڈ کے لئے تین قسم کے فنڈز ریلیز ہوچکے ہیں ان میں سے ایک پیچ ریپیرینگ یعنی پختہ سڑک میں بننے والے کھڈوں کی مرمت کے لئے فنڈ ریلیز ہوا تھا جسے ٹھیکیدار نے 55 فیصد بیلو کرکے لیا ہے مگر تاحال اس سلسلے میں کام کا آغاز نہ ہوسکا۔ دوسری فنڈ سڑک کے سائڈ میں ایک فٹ کنکریٹ لگانے کا تھا اس پر بھی تاحال کام شروع نہ ہوسکا جبکہ تیسرا فنڈپی ٹی سی ایل نے سی این ڈبلیو کو دیا ہے ، چونکہ پی ٹی سی ایل نے چترال سے بونی تا مستوج ڑاسپور فائبر آپٹکس لائن کے لئے سڑک کے کنارے کھدائی کی تھی اور اس کام کو دوبارہ صاف کرنے کے لئے انہوں نے محکمے کو مرمت کے پیسے دئیے ہیں ، ان تینوں فنڈز کے اگینسٹ ٹینڈر تو ہوچکے ہیں مگر تاحال کام شروع نہ ہوسکا۔ اسی طرح پچھلے سال بھی پچ ریپیرنگ کے لئے فنڈ مختص ہوچکے تھے مگرروڈ پر عملی کام نہ ہوسکااور وہ  رقم کہیں غائب کر دئیے گئے اور اب بھی ادارے کے اعلی حکام اور ٹھیکیدار ملی بھگت سے حالیہ فنڈز کو بھی خرد برد کرنے کی کوشش کررہے ہیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں