174

ایون کے ممتاز شخصیت رحمت الہی تیسری مرتبہ (اے وی ڈی پی ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکےچیرمین منتخب

چترال(محکم الدین ) ایون کے ممتاز شخصیت ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت الہی تیسری مرتبہ ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ  پروگرام  (اے وی ڈی پی ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کےچیرمین منتخب ہوگئے.اس طرح اے وی ڈی پی کااے جی ایم اپنی تکمیل کو پہنچا. جس کے جنرل باڈی کی طرف سے بورڈ ممبران کا چناؤ گذشتہ اتوار کو ہوا تھا . تاہم چیرمین کے چناؤ پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے رحمت الہی اور شمس الربی کے مابین انتخابی مقابلہ آج اتوار کے روز تک ملتوی کیا گیا تھا .آج عمل میں لایا گیا . اور نتائج کے مطابق پول شدہ 19 ووٹوں میں سے رحمت الہی 12ووٹ حاصل کرکے چیرمین منتخب ہوئے . جبکہ شمس الربی صرف 6ووٹ حاصل کر سکے. اور ایک ووٹ ضائع قرار دیا گیا . اسی طرح آیندہ دوسال کیلئے رحمت الہی تیسری بار اے وی ڈی پی چیرمین منتخب ہوئے. بعد آزان نومنتخب چیرمین نے اپنے خطاب میں بورڈ ممبران کی طرف سے تیسری مرتبہ ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا . اور کہا . کہ وہ لوگوں کی خدمت کے جذبے سے ادارے کے ساتھ منسلک ہیں .اور اے وی ڈی پی نے اب تک بے شمار ترقیاتی کام کئے ہیں . اور ان پر بار بار اعتماد ان ہی خدمات کا اعتراف ہے مد مقابل امیدوار شمس الربی نے جمہوری طریقے سے انتخابات کے انعقاد اور رحمت الہی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی . اور انہیں پھولوں کا ہار پہنایا . انہوں نے کہا . کہ وہ عوامی رائے کا احترام کرتےہیں. اور اے وی ڈی پی کیلئے ان کی خدمات ہر حال میں جاری رہیں گی . انہوں نے کہا . کہ وہ جمہوری اصولوں پر یقین رکھتے ہیں . رمبور سے تعلق رکھنے والے بورڈ ممبر برزنگی خان کالاش کو بلامقابلہ وائس چیرمین منتخب کیا گیا . انہوں نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا . اس موقع بورڈ ممبر عنایت اللہ اسیر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا . اور کہا . کہ ایون اور کالاش ویلیز کے لوگ انتہائی احترام اور بھائی چارے کی فضا میں زندگی گزار رہے ہیں . اور یہی اس علاقے کی سب سے بڑی کامیابی اور ترقی کا زینہ ہے . تاہم ہمیں شر پسند عناصر سے غافل نہیں ہونا چاہیے . ایسے عناصر مختلف طریقوں سے اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے . جن کے بارے میں ہمیں الرٹ رہنا چاہیے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں