206

برٹش ہائی کمشنر کا دورہ لا سپور،ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا دورہ اور عما ئدین سے ملا قات

چترال(نامہ نگار) اسلا م آباد میں متعین بر طا نوی سفیر تھو مس ڈریو سی ایم جی(Thomas Drew CMG) نے لا سپور ویلی میں شندور ایریا ڈیولپمنٹ،کنز رو شن اینڈ ویلفیئر ار گنا ئزیشن کی سما جی، رفا ہی اور تر قیا تی سر گر میوں کو سرا ہاہے اور اُمید ظا ہر کی ہے کہ علا قے کے نو جوا نوں کی تنظیم اسی طرح اپنی سر گر میاں جاری رکھے گی گذشتہ روز سور لا سپور میں شندور روڈ پر واقع (SADCWO)کے دفتر اور وو کیشنل ٹریننگ سنٹر کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تا ثرات لکھے اور تنظیم کے عہد یداروں سے خطا ب کیا اسے قبل معزز مہان کو بریفنگ دیتے ہوئے تنظیم کے جنرل سکرٹری اسلام خان نے تنظیم کی کا ر گزاری پیش کی۔ انہوں نے معزز مہمان کو بتا یا کہ تنظیم نے سنو لیپرڈ فا ونڈیشن،WWF، آغا خان ڈیو یلپمنٹ نیٹ ور ک اور تنظیم للسائل والمحروم کی ما لی اور فنی معا ونت سے علا قے میں خوا تین کی فلا ح و بہبود،معذوروں کی بحا لی، ما حولیا تی تحفظ اور سما جی تر قی کے دیگر منصو بوں پر کام کیا ہے معزز مہما ن کو بتا یا گیا کہ تنظیم نے اپنی ملکیتی زمین پر دفتر کی عما رت تعمیر کرکے CBOsکی تا ریخ میں نیا باب رقم کیا ہے نیز WWFاور SLFکے تعا ون سے دفتری فرینچر،جدید آلا ت،کمپیو ٹر،کیمرہ اوردیگر سا مان بھی فرا ہم کی ہے۔ اس مو قع پر مغزز مہمان نے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر سے تر بیت حا صل کرنے وا لی 80خوا تین کے نما ئیندوں سے ملا قات کی خواتین نے برٹش ہا ئی کمشنر کو بتا یا کہ ہنر مندی کے ذریعے انہوں نے اپنی گھریلو آمد نی میں اضا فہ کیا ہے۔اس مو قع پر WWF، SLFاور AKDNکے نما ئندوں کے علاوہ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر انفار میشن یو سف شہزاد اور یو سی نا ظم زلفی ہنر شاہ بھی مو جو دتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں