259

صوبائی اوروفاقی حکومت سٹرکوں اورپینے کے پانی کوبحال کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیاہے/ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن

چترال (ڈیلی چترال نیوز) رکن صوبائی اسمبلی چترال مولاناہدایت الرحمن نے کہاہے کہ گولین میں سیلاب کی وجہ سے سڑکوں،آبنوشی اورآبپاشی کے کئی سکیموں کوشدیدنقصان پہنچاہے،لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ کئی دن گزرنے کے باوجودضلعی انتظامیہ،صوبائی اوروفاقی حکومت سٹرکوں اورپینے کے پانی کوبحال کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیاہے۔انہوں نے صوبائی اوروفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ایمرجنسی بنیادوں پر مشینریز متاثرہ مقام پرپہنچا کر دن رات کام کرکے سڑک بحال کرکے لوگوں کو مشکلات سے نکالاجائے۔چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن،ضلعی امیرجمعیت علماء اسلام (ف)مولاناعبدالرحمن،ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن،ضلعی نائب صدرممتازعالم دین قاری جمال عبدالناصر،وی سی ناظم گولین مفتی مطیع رحمن اوردیگرنے کہاکہ اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ 108میگاواٹ کی پیدواری گنجائش کے بجلی گھر کی بندش سے ادارے کو روزانہ کے حساب سے کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے لیکن اس ادارے نے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھانے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی ہے اور نہ اس کام میں سنجیدہ اور مخلص ہے۔ عمائدین نے کہاکہ علاقے میں ابنوشی کے تمام منصوبے اور ابپاشی کی نہریں سیلاب برد ہونے کی وجہ سے پینے اور زراعت کاپانی ناپید ہے جس سے شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ابپاشی کا نظام بحال نہ ہو ا تو ان کی رہی سہی معیشت برباد ہوکر رہ جائے گی کیونکہ سوفیصد گھرانوں کا دارومدار زراعت پر ہے اور فصلوں، سبزیوں اور میوہ جات کے درختوں کے سوکھ جانے کی وجہ سے انہیں ناقابل تلافی نقصان لاحق ہوگا۔ایم پی اے نے کہاکہ گولین کے سڑکوں اورواٹرسپلائیز کی بحالی کے حوالے سے وزیراعلیٰ دیگروزراء خیبرپختونخوا اورمتعلقہ محکموں سے ربطہ کیا مگرافسوس کی بات ہے کہ حکومت ابھی تک خاموش ہے۔انہوں نے کہاکہ انصاف کے نام پر ووٹ لینے والے حکومت عوام کوانصاف دینے میں مکمل طورپرناکام ہوچکاہے، اگرحکومت فوری طور پر بھاری مشینری سے گولین روڈ،بجلی گھراورواٹرسپلائیز پر کام شروع نہ کیاگیاتوعوام سڑکوں پرآئیں گے جن کی تمام ترذمہ داری ضلعی انتظامیہ،صوبائی ووفاقی حکومت پرعائدہوگی۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی عہدداروں نے کہاکہ 25 جولائی کو یوم سیاہ اور پشاور میں ملین مارچ کا اعلان کر دیا گیاہے اور25 جولائی کو ملک گیر یوم سیاہ منایا جائیگا،شہرشہر احتجاجی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام (ف) نے 25 جولائی کو یوم سیا ہ اورپشاور میں ملین مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جے یوآئی کے کارکن احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔چترال کے آل پارٹیز سے اپیل کی جاتی ہے کہ 24جولائی دن دوبجے کوچترال سے ضلعی امیرکی قیادت میں قافلہ پشاو روانہ ہوگی تمام مسلمان بھائیوں سے شرکت کی درخواست کیاجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اے پی سی میں شامل اپوزیشن جماعتوں میں جے یو آئی نے عوامی رابطہ مہم کا اعلان کرکے پہل کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں