Site icon Daily Chitral

بونی بازار انتخابات میں محمد شفیع پینل کو 21 ووٹوں سے کامیابی     

آج اپر چترال کے ضلعی ہیڈکوارٹر بونی بازار کے تجار برادری کے انتخابات کا انعقاد ہوا جس میں دو پینل یعنی محمد شفیع پینل اور تاجر دوست پینل آمنے سامنے تھے۔ اس الیکشن میں محمد شفیع گروپ 205 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تاجر دوست پینل کو 184 ووٹ ملے ۔

انتخابات آج صبح سے جاری تھی جو کہ شام  پانچ بجے کلوز ہوئی  ۔ پریزائڈنٹ آفیسر غلام محمد نے رزلٹ کا اعلان کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ساتھ 492 ووٹر رجسٹرڈ تھے جن میں سے 396 ووٹ پول ہوئے ان میں سے شفیع پینل کو 205 تاجر دوست پینل کو 184 ووٹ پڑے جبکہ 7 ووٹ ضائع ہوگئے یوں محمد شفیع گروپ 21 ووٹوں سے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

رزلٹ کے اعلان کے بعد تاجر دوست پینل کے صدارتی امیدوارعبدالغفار نے نئے منتخب ہونے والے محمد شفیع پینل کو مبارک باد دی اور ان کے ساتھ مل کر بازار اور تجار برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جبکہ محمد شفیع نے خطاب کرتے ہوئے بازار اور تجار برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور انتظامیہ سے مل کر کام کرنے کے عزم کا 

Exit mobile version