208

بزنس کمیونٹی کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق خودکو وقت کے ساتھ ایڈ جسٹ کرنےکی ضرورت ہے.سرتاج محمد خان

چترال ( محکم الدین ) سرپرست اعلی چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سرتاج محمد خان نے کہا ہے . کہ بزنس کمیونٹی کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق خودکو وقت کے ساتھ ایڈ جسٹ کرنےکی ضرورت ہے . ورنہ وقت ہاتھ سے نکل جائے گا . اور دوسرے لوگ کاروبار پر قبضہ جمائیں گے . اس وقت ہاتھ ملنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا . میری کوشش ہے . کہ چترال کے لوگ کاروبار کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائیں . اور نہ صرف اپنے لئے آمدن کمائیں. بلکہ دوسرے لوگوں کو بھی روزگار کے مواقع مہیا کریں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چترال کے ممتاز کاروباری شخصیت خیر الاعظم کے بائی پاس روڈ پر سنیٹری کے نئے سٹورکے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر بڑے پیمانے پر کاروباری لوگ اور دیگر افراد موجود تھے . انہوں نے کہا . کہ چترال میں سیلاب سے پائپ لائنوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے . اس لئے کامیاب سنیٹری کے دکانوں کی اشد ضرورت ہے . انہوں نے کہا . کہ کاروباری لوگوں کو اپنے کاروبار روزانہ کی بنیاد پر بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے . اور کاروبار کے طور طریقوں سے آگاہ ہونا از بس ضروری ہے . اور چترال چیمبر آف کامرس کی یہ کوشش ہے . کہ ا س حوالے سے تربیت اور اسان اقساط پر کاروباری قرضے فراہم کریں . انہوں نے کہا . کہ سمیڈا کے زیر اہتمام کئی کاروباری افراد کو گرانٹ فراہم کئے گئے ہیں . اس سے کاروبار کو وسعت دینے میں مددملی ہے . کاروباری شخصیت خیرالاعظم نے دکان کے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پر سرپرست چترال چیمبر سرتاج احمد خان و دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا . اور کہا . کہ سرتاج کی بزنس کمیونٹی کیلئے خد مات لائق صد تحسین ہیں . آج کاروباری لوگ ایک مضبوط باڈی کی صورت میں یکجا ہیں . اور نہ صرف اپنے مسائل کے حل کیلئے چیمبر کی رہنمائی میں کوشان ہیں . بلکہ بازار کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی یہی فورم انتہائی موثر کردار ادا کر رہا ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں