216

ہمیں اپنے قومی لباس پر فخر اور ناز ہیں۔سیکرٹری انفارمیشن ق لیگ

پشاور(چیف اکرام الدین) پاکستان مسلم لیگ ق سیکرٹری انفارمیشن خیبر پختونخواہ صفدر خان باغی نے کہا کہ شلوار قمیض ہمارا قومی لباس ہے اور پگڑی پٹھانی چادر چترالی ٹوپی اور پٹھانی بند جوتی یہ ہمارے خیبر پختونخوا کی باعزت با وقار راویتی پہچان ہے انہوں نے کہا کہ پیھچلے سال نومبر میں برمنگھم کونسل میں کانفرنس جو کہ سٹرونگ سٹی نیٹ ورک یو ایس اے اور انسٹیوٹ آف اسٹرٹیجیک انگلینڈ دو شہروں پشاور اوربرمنگھم کہ مابین دو طرفہ ڈائیلاگ راؤنڈ ٹیبل مٹینگ کہ درمیان اپنا قومی لباس شلوار قمیض پہنا برمنگھم کانفرنس میں 130ممالک کے تمام شہروں کے لارڈ میئرز اور کونسلرز نے میرا قومی لباس شلوار قمیض واسکٹ کو بہت سراہا مسلم لیگ ق کے سیکرٹری انفارمیشن خیبر پختونخواہ صفدر خان باغی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہمیں اپنے قومی اور پٹھانی لباس پر ناز اور فخر ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کہ دورہ پر جو قومی لباس پہن کر وائٹ ھاؤس تشریف لے گئے تو اسے ہمارے قومی وقار بلند ہوا جسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے وزیر اعظم عمران خان نے قومی لباس شلوار قمیض پٹھانی بند جوتی اور واسکٹ پہن کر ہمارے ملک کی قومی ثقافت کو مزید اجاگر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں