214

درجہ حرارت میں اضافے کے باعث چترال میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

محکمہ موسممیات کے مطابق چترال میں درجہ حرارت معمول سے زائد ہوگیا ہے جس کی وجہ سے آج کسی بھی وقت بارش ہو سکتی ہے، زیادہ بارش کے باعث پہاڑی نالوں میں سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو رابطہ میٹنگز کی ہدایت اور ایمرجنسی عملے کو ہر دم چوکس و چوکنا رہنے کا حکم دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو بھی دوردراز علاقوں کی طرف جانے سے منع کردیا ہے اور کہا ہے کہ ان علاقوں میں وہ کسی بھی وقت خطرے سے دوچار ہوسکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق علاقے میں کسی بھی ناگہانی صورتحال کے وقت اہل علاقہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں