چترال (ڈیلی چترال نیوز) تحصیل کونسل چترال نے مالی سال 2019-20کاخسارہ بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ کنوئنیرتحصیل کونسل چترال حیات اللہ کی زیر صدارت بجٹ اجلاس شروع ہوا اور تحصیل ناظم چترال مولانامحمدالیاس نے مالی سال2019-20کا بجٹ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل کی متوقع آمدنی 13کروڑ96لاکھ57ہزار40روپے ہے جبکہ متوقع اخراجات بشمول ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 22کروڑ48ہزار7سو32 روپے ہے۔ اس لئے کونسل کو اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے7کروڑ48 لاکھ52ہزار8 سو54 روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ جسے پورا کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس نے کہا ہے کہ محدود وسائل سے درپیش بے پناہ مسائل کا حل ممکن نہیں لیکن تحصیل کونسل اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن عوام کے توقعات پر اترنے اور اْن کو مشکلات سے نکالنے کی حتی المقدور کو شش کریں گے اور ہماری سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ ہم اپنی بساط کے مطابق دن رات عوامی مسائل کے حل کیلئے جدو جہد کررہے ہیں۔تاکہ عوام کو ہماری کوششیں نظر آئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کونسل کے بجٹ اجلاس کے دوسرے روز ممبران تحصیل کونسل کی طرف سے اْٹھائے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔اقلیتی رکن نظر گئے کی طرف سے بجٹ میں امتیازی سلوک کرنے،خوش محمدگرم چشمہ کی طرف سے گذشتہ چارسالوں سے فنڈ کے غیر منصفانہ تقیسم کا بھی شکوہ اورمن پسندٹھیکہ داروں کودینے کاالزام، شمشیر خان کی طرف سے گولین متاثرین کی بروقت مددنہ کرنے،محمدعلی شاہ طرف سے بجٹ میں