407

ایکسین سی اینڈ ڈبلیوانجینئرمقبول اعظم کاتبادلہ متعلقہ ڈیپارمنٹ کادنشمندانہ فیصلہ نہیں ہے/جنرل سیکرٹری پی پی پی ٹاون فخرعالم

چترال(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی چترال ٹاون کے جنرل سیکرٹری فخرعالم اوردوسرے عہدیداروں نے ایک اخباری بیان میں ایکسین سی اینڈڈبلیوچترال کے تبادلے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت چترال میں شدیدسیلابوں کاخطرہ ہے جس کاوارنینگ این ڈی ایم اے نے بھی دیاہے۔حال ہی میں گولین میں جوسیلاب آیاتھا،لوگ انتہائی مشکلات کاشکارہیں تقربیا7کلومیٹرسڑک کی بحالی کامعاملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ایکسین سی اینڈڈبلیوچترال انجینئرمقبول اعظم چترالی ہونے کے ناطے چترال کے تمام دوردرازعلاقوں سے واقف ہے،اورقدرتی آفات کی صورت میں ہرجگہ پہنچ سکتاہے اورکسی بھی مشکل صورت حال میں وہ موجودرہتاتھا۔انہوں نے مزیدکہاکہ اب باہرسے کسی کولایاگیاپہلے تووہ چترال میں موجودنہیں رہے گا۔اوراگرموجودبھی ہوگاتوغیرمقامی ہونے کی وجہ سے ہرجگہ بروقت پہنچنااس کے لئے مشکل ہوگا۔انہوں نے فوری طورپرایکسین سی اینڈڈبلیوچترال کے تبادلے کومنسوخ کرنے کامطالبہ کیاہے۔انجینئرمقبول اعظم کاتبادلہ متعلقہ ڈیپارمنٹ کادنشمندانہ فیصلہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں