219

قراقرم یونیورسٹی گلگت بلتستان میں ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے

گلگت ( محکم الدین ) قراقرم یونیورسٹی گلگت بلتستان میں ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے . جس میں سرحدوں کے آر پار ثقافتوں کی یک رنگی کے موضوع پر گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کی منتخب زبانوں کے علاوہ تاجکستان , افغانستان , نیپال , سنکیانگ چائنا اور دوسرے ہمالیائی علاقوں کے زبانوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے مندوبین شرکت کریں گے . اور ان ثقا فتوں پر جدید دور میں پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیں گے . اس ثقافتی یک رنگی کو مستقبل میں باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور امن و ترقی کیلئے استعمال کرنے کیلئے سفارشات پیش کریں گے . کانفرنس میں مختلف زبانوں کے حوالے سے مقالات پیش کئے جائیں گے . اور درپیش مسائل پر پینل مباحثے کئے جائیں گے .سرحدوں کے آر پار یک رنگی ثقافت کے فروغ سے متعلق اس کانفرنس کا انعقاد قراقرم یونیورسٹی, آئی سی موڈ, آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک, ڈبلیوڈبلیو ایف , سنولیپرڈ فاونڈیشن اور دیگر اداروں کے تعاون سے ہو رہا ہے . کانفرنس میں علاقائی ثقافتوں سےوابستہ فنکار اپنے فن کا بھی مظاہرہ کریں گے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں