291

برغوزی کے ابنوشی اور ابپاشی کی نہریں اورپائپ لائن سیلاب برد ہونے کی وجہ سے زراعت کاپانی ناپید ہے/جنرل کونسلراحمدخان

چترال(عبدالغفارلال)جنرل کونسلراحمدخان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ حالیہ گولین گول سیلاب سے علاقہ برغوزی کے ابنوشی اور ابپاشی کی نہریں اورپائپ لائن سیلاب برد ہونے کی وجہ سے زراعت کاپانی ناپید ہے جس سے شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ابپاشی کا نظام بحال نہ ہو ا تو ان کی رہی سہی معیشت برباد ہوکر رہ جائے گی کیونکہ سوفیصد گھرانوں کا دارومدار زراعت پر ہے اور فصلوں، سبزیوں اور میوہ جات کے درختوں کے سوکھ جانے کی وجہ سے انہیں ناقابل تلافی نقصان لاحق ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم اہلیان برغوزی وزیراعظم پاکستان عمران خان،چیف آف اسٹاف اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان امداداورپائپ لائن کی بحالی کے لئے اپیل کرتے ہیں۔کہ وادی برغوزی کے بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کرداراداکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں