489

مسلم ایجوکیشن تعلیمی پالیسیوں کے مطابق پسماندہ طبقات کے غریب بچوں کومفت و معیاری تعلیم دینے کی کوشش کررہے ہیں /حاجی محمداسلم

چترال (ڈیلی چترال نیوز) تعلیم ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت اور کامیابی کی کنجی ہے جس کا پائیدار فروغ ہی کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کی بنیادبنتا ہے اور اسی کے بدولت ترقی یافتہ ممالک نے اقوام عالم میں اپنا نام پیدا کیاہے،اس لئے سیاسی وجماعتی وابستگی سے بالاترہوانسانیت کی خدمت کرتے ہوئے مسلم ایجوکیشن سسٹم کوالٹی ایجوکیشن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا۔ ان خیالات کااظہار مسلم ایجوکیشن سسٹم کے چیف ایگزیکٹوحاجی محمداسلم خان نے نادارطلباء وطالبات کی معاونت کاادارہ ریجنل آرگنائزیشن فارسپورٹنگ ایجوکیشن (روز) کے چیئرمین ہدایت اللہ اوربورڈ ممبروں کے ساتھ چتر ال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک خصوصی نشست میں کیا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ سکولوں میں زیادہ تر ایسے بچے زیر تعلیم ہیں جو اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اخراجات برداشت انہیں کر سکتے ہیں جن کے لئے مسلم ایجوکیشن سسٹم خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ سکولوں کے پوزیشن ہولڈرمیٹرک پاس طلباء وطالبات کے لئے ایف اے،ایف ا یس سی میں 60سیٹ مختص کئے ہیں جن میں کم ازکم 20-15سیٹ چترال کے طلباء کودیاجاتا ہے جنہیں کتب،یونیفام،سکول فیس اورہاسٹل اوردیگرکے اخراجات سب مفت ہونگے۔تعلیمی پالیسیوں کے مطابق پسماندہ طبقات کے غریب بچوں کومفت و معیاری تعلیم دینے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے (روز)کے چیئرمین ہدایت اللہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ چترال جیسے پسماندہ اوردورافتادہ ضلع میں غریب اورناداربچوں کوجدیدتعلیم سے آراستہ کرکے درجنوں خاندانوں کوآبادکئے تعلیمی انقلاب سے ہر میدان میں انقلاب آئے گا۔اس موقع پرسابق ممبرقومی اسمبلی چترال شہزادہ افتخارالدین نے مسلم ایجوکیشن سسٹم کے چیف ایگزیکٹوحاجی محمداسلم خان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ چترال کی پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے یہاں کئی غریب بچوں کواپنے ادارے میں زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کاعہدکیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں معیاری تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے معیاری تعلیم کودورحاضرکے تقاضوں سے ہمکنار کرنے کے لیے کمربستہ ہوناچاہیے۔تعلیمی معیارکوبڑھانے کے لیے تمام تعلیمی اداروں میں مختلف پروگراموں کاانعقادممکن بناکربچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کواجاگرکرنے میں اپناکرداراداکریں والدین اوراساتذہ آپس میں باہمی رابطہ بڑھاکربچوں کی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دیں۔ (روز)کے چیئرمین ہدایت اللہ نے کہاکہ مسلم ایجوکیشن سسٹم کامشکورہوں وہ ایک پارٹنر اورڈونرکی حیثیت سے ہمیشہ ہمارے حوصلہ افزائی کرکے آئے ہیں اور اس پلیٹ فورم سے طلباء مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز پشاور سے فارغ ہوکرمختلف اداروں میں کام کررہے ہیں۔پروگرام کے آخرمیں روزکی طرف سے نوجوان صحافی سیدنذیرحسین شاہ اورمحمدعبیر خان نے مسلم ایجوکیشن سسٹم کے چیف ایگزیکٹوحاجی محمداسلم خان کوشیلڈ پیش کیا۔ اس موقع پرعتیق الرحمن،جماعت اسلامی چترال کے جنر ل سیکرٹری فضل ربی جان،عبیدالرحمن موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں