چترال (ڈیلی چترال نیوز) تعلیم ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت اور کامیابی کی کنجی ہے جس کا پائیدار فروغ ہی کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کی بنیادبنتا ہے اور اسی کے بدولت ترقی یافتہ ممالک نے اقوام عالم میں اپنا نام پیدا کیاہے،اس لئے سیاسی وجماعتی وابستگی سے بالاترہوانسانیت کی خدمت کرتے ہوئے مسلم ایجوکیشن سسٹم کوالٹی ایجوکیشن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا۔ ان خیالات کااظہار مسلم ایجوکیشن سسٹم کے چیف ایگزیکٹوحاجی محمداسلم خان نے نادارطلباء وطالبات کی معاونت کاادارہ ریجنل آرگنائزیشن فارسپورٹنگ ایجوکیشن (روز) کے چیئرمین ہدایت اللہ اوربورڈ ممبروں کے ساتھ چتر ال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک خصوصی نشست میں کیا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ سکولوں میں زیادہ تر ایسے بچے زیر تعلیم ہیں جو اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اخراجات برداشت انہیں کر سکتے ہیں جن کے لئے مسلم ایجوکیشن سسٹم خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ سکولوں کے پوزیشن ہولڈرمیٹرک پاس طلباء وطالبات کے لئے ایف اے،ایف ا یس سی میں 60سیٹ مختص کئے ہیں جن میں کم ازکم 20-15سیٹ چترال کے طلباء کودیاجاتا ہے جنہیں کتب،یونیفام،سکول فیس اورہاسٹل