چترال(ڈیلی چترال نیوز)ممبرانرجی اینڈپاور ودیگرمتعلقہ حکام نے اتوارکے روزگولین پاورہاو س کادورہ کیا ۔اس موقع پرضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ اورعلاقے کے عمائدین سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گولین گول کی سڑکوں کو عارضی طور پر بحال کرکے وئیر سائیڈ پر بھاری مشینریوں کو پہنچانے کے بعد جلد ہی ملبے کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کیا جائے گا تاکہ بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے ، اور ساتھ ساتھ سڑکوں اور پلوں کی مستقل طور پر تسلی بخش مرمت کا کام بھی جاری ہوگا۔ اور متاثرہ ٹرانسمشن لائن دوبارہ بچھائی جائے گی۔ اس موقع پرضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے عمائدین اورسیلاب زدگان کی طرف سے ممبرپاراینڈانرجی ودیگرحکامہ سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چترال ٹاون اورنواحی کئی دیہات آبنوشی اورآبپاشی پائب لائن گولین سیلاب کی وجہ سے مکمل تباہ ہوچکے ہیں متبادل پانی کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اس گاو¿ں کے مکین کربلاکی کیفیت سے دوچارہیں ہرذی روح پانی کی بوندکوترستے ہیں