173

تور کہو سیلاب نے تباہی مچادی،کھڑی فصلیں اور مقعدد گھر شدید متاثر

تو رکہو میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے متعدد گھروں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچیایا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطا بق گزشتہ رات طوفانی بارشوں کے بعدتورکہو ورکوپ (زندرولی) کے علاقے میں سیلابی ریلوں نے کھڑی فصلوں کو تباہ اور 7گھروں کو نقصان پہنچایااس کے علا وہ رائین کھول پخت کے مقام پر بھی سیلا ب کی وجہ سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی۔ تورکہو روڈ بھی تا حال ورکوپ گولا موڑی کے مقام پر سیلا ب کی وجہ سے بند ہے تاہم روڈ کی بحا لی کا کام جاری ہے۔ درین اثنا اے سی اپر چترال نے علا قے کا دورہ کرکے نقصانات کا جا ئزہ لیا اور ہر ممکن مد د کرنے کی یقین دہا نی کرادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں