26

نشکوہ پل سیلاب کے نظر ہوگئے آمد ورفت بند،فوری اقدا مات نہ کرنے کی صورت میں پل دریا برد ہونے کا خدشہ

اپر چترال (جہانزیب الرحمن) نشکو ہ پل دریا میں طغیانی کی وجہ سے شدید متاثر ہو چکا ہے کل رات دریا میں شدید طغیانی تھی جس کی وجہ پل کی ایک طرف سے راستہ دریا میں بہہ گئے اور پل کو بھی شدید نقصان پہنچ چکا ہے اگر پل کو بچا نے کے لئے فوری اقدا مات نہیں کی گئی تو پورا پل دریا میں بہہ سکتی ہے۔ پل سے آمدو رفت منقطع ہو چکے ہیں تور کہو سے نشکوہ بی اے یو ہسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے اور نشکوہ سے سینکڑوں کے تعداد میں طلباء وطا لبات زنانہ اور مر دانہ ہا ئی سکول ورکوپ میں تعلیم حا صل کررہے ہیں یکم اگست سے چھٹیاں ختم ہو نے کے بعد ان کو بھی سکول آنے جانے کے لئے کوئی متا بادل راستے کا انتظام نہیں ہے اس کے علا وہ تور کہو اور تریچ یو سی کے عوام اس پل سے بھر پور استفادہ کرتے تھے پل کے متاثر ہونے کے بعد وہ بھی شدید مشکلات سے دو چارہے۔علاقے کے سیا سی اور سما جی کار کنا ن نے سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ، ڈی سی چترال،حکومت خیبر پختونخوا، ایم پی اے وزیر زادہ، ایم پی اے ہدایت الرحمن، ایم این اے عبدا لاکبر چترالی اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹ سے اپیل کی کہ جتنے جلدی ہو سکے اس پل کو مکمل طور پر تباہ ہونے سے بچا نے کے لئے اقدامات کرے ورنہ پل پورا دریا برد ہونے کا خدشہ مو جود ہے فو ری اقدامات سے پل کو بچا یا جا سکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email