چترال ( محکم الدین ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی سرتاج احمد خان نے کہا ہے . کہ کلچر , روایتی خوراک , تربیت یافتہ گائیڈ زکے ساتھ خوش اخلاقی اور دوستانہ ماحول پیدا کرکے سیاحت کو ترقی دی جاسکتی ہے . ہوٹل منیجرز کیلئے ضروری ہے . کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہوٹلوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں . اور دیر پا آمدنی حاصل کرنے کیلئے سیاحوں کو مناسب ریٹ پر سہولیات مہیا کریں . چترال سیاحوں کی جنت ہے . یہاں قدیم کلچر سمیت اللہ پاک کا دیا سب کچھ ہے . اور سیاح ان ہی قدرتی نظاروں کو پسند کرتے ہیں . ہوٹلوں کے منیجر چترال کے سفیر ہیں . آپ کے اچھے رویے سیاحوں کوچترال کی طرف راغب کرنے میں آہم کردار ادا کر سکتے ہیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال کے ایک معروف ہوٹل میں چترال ہوٹل ایسوسی ایشن کے ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتےہوئےکیا . جس میں صدر ہوٹل ایسوسی ایشن ادریس خان , سید حریر شاہ , جمشید احمد منیر احمد اور سہیل احمد سمیت بڑی تعداد میں ہوٹل منیجرزموجود تھے . انہوں نے کہا . کہ سیاحت کیلئے پروفیشنلزم کی انتہائی ضرورت ہے . جو سیاحت کے رموز کو نہیں جانتا . وہ فوائد حاصل نہیں کر سکتا . انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں میں کلچر سے وابستہ مواد ڈسپلےکئے جائیں . روایتی کھانوں کو فروغ دیا جائے . تاکہ بھرپور طریقے سے آمدنی حاصل کی جاسکے . اور سیاح بھی ان منفرد کھانوں سے لطف اندوز ہوں . انہوں نے کہا . کہ چترال چیمبر آف کامرس ہوٹل منیجمنٹ میں دس افراد کو تربیت فراہم کرنے میں مد د کرے گی . جو بعد از ٹریننگ دیگر نوجوانوں کو ہوٹلنگ سیکھانے کا سبب بنیں گے . انہوں ایسوسی ایشن کو یقین دھانی کرائی . کہ درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چترال سے ملاقات کریں گے . اور