464

دورانِ حمل سب سے زیادہ خواتین کو جو مسئلہ درپیش آتا ہے وہ معیاری خوارک اورخون کی کمی کا مسئلہ ہے/معراج الدین/ظاہرہ جاوید

چترال(ڈیلی چترال نیوز)دورانِ حمل سب سے زیادہ خواتین کو جو مسئلہ درپیش آتا ہے وہ معیاری خوارک اورخون کی کمی کا مسئلہ ہے پسماندہ دیہی علاقوں میں اکثر خواتین اس کاشکار ہوتی ہیں اور یہی کمزوری آگے جاکر بچے کی نشونما کو بھی متاثر کرتی ہے۔اس کی بنیادی وجہ اچھی خوراک کا نہ لینا ہے،یا خوراک میں آئرن کی کمی کا ہونا ہے۔اسی لئے متوازن غذا کی سب سے زیادہ ضرورت دورانِ حمل ہی ہوتی ہے ماں اور بچے کی صحت کیلئے گھر گھر آگاہی فراہم کرنا ہے تا کہ بچوں کی غذائی قلت کو دوراور ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنایا جا سکے، ان خیالات کااظہار آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے ریجنل پروگرام منیجرمعراج الدین چترال میں ہونے والی آگاہی پروگرام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ حمل کے دوران عورت کے جسم میں کئی تبدیلیاں رونماہوتی ہے جن کامقصدبچے کوبچہ دانی میں پرورش پانے کے لئے موزوں حالات مہیاکرناہوتاہے ساتھ ہی ساتھ ماں کی دودھ کی تیاری میں اس کااہم کردارہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ پیٹ میں پلنے والابچہ چونکہ اپنی غذائی اماں کے جسم سے حاصل کرتاہے اس لئے ماں کی غذائیت رحم میں پلنے والے بچے کی نشوونمامیں اہم کرداراداکرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ماں کی حمل سے لیکربچے کی پید ائش تک بچے کودودھ پلانے کے عرصے میں اچھی اورمناسب غذاکااستعمال کریں۔ا س موقع پر AQCESSکے پراجیکٹ آفیسر ظاہرہ جاوید اوردیگرنے کہاکہ ماں بننا ایک بہت خوبصورت احساس ہے ایک بہت بلند مرتبہ عورت کو اللہ کی طرف سے عطا کیا جاتا ہے۔لیکن یہ مرتبہ حاصل کرنے میں اس کو کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے،کس طرح اور کیا کیا تبدیلیاں اس کے اندر واقع ہوتی ہیں اور اس کو ان دنوں میں کس قسم کی غذاکی ضرورت پڑ سکتی ہے،یہ معلومات ہر ماں بننے والی عورت کے پاس ہونی چاہیے،تاکہ وہ اپنے اور اپنے بچے کی صحت کا خیال رکھ سکے۔انہوں نے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے زیرنگرانی کام کرنے والے ادارہ AQCESSکی تعاون سے چترال کے مختلف علاقوں میں بچوں کوبروقت طبی امداددینے،ماوں کوخطرناک بیماریوں بچانے،مناسب خوراک دینے اوردیگراہم امورپرآگاہی پروگرامات کررہے ہیں۔یہ پروگرام چترال کے دوردرازعلاقوں میں گھرگھرپہنچانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں