چترال(ڈیلی چترال نیوز)دورانِ حمل سب سے زیادہ خواتین کو جو مسئلہ درپیش آتا ہے وہ معیاری خوارک اورخون کی کمی کا مسئلہ ہے پسماندہ دیہی علاقوں میں اکثر خواتین اس کاشکار ہوتی ہیں اور یہی کمزوری آگے جاکر بچے کی نشونما کو بھی متاثر کرتی ہے۔اس کی بنیادی وجہ اچھی خوراک کا نہ لینا ہے،یا خوراک میں آئرن کی کمی کا ہونا ہے۔اسی لئے متوازن غذا کی سب سے زیادہ ضرورت دورانِ حمل ہی ہوتی ہے ماں اور بچے کی صحت کیلئے گھر گھر آگاہی فراہم کرنا ہے تا کہ بچوں کی غذائی قلت کو دوراور ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنایا جا سکے، ان خیالات کااظہار آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے ریجنل پروگرام منیجرمعراج الدین چترال میں ہونے والی آگاہی پروگرام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ حمل کے دوران عورت کے جسم میں کئی تبدیلیاں رونماہوتی ہے جن کامقصدبچے کوبچہ دانی میں پرورش پانے کے لئے موزوں حالات مہیاکرناہوتاہے ساتھ ہی ساتھ ماں کی دودھ کی تیاری میں اس کااہم کردارہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ پیٹ میں پلنے والابچہ چونکہ اپنی غذائی اماں کے جسم سے حاصل کرتاہے اس لئے ماں کی غذائیت رحم میں پلنے والے بچے کی نشوونمامیں اہم