Site icon Daily Chitral

پشاور کے ایک پرائیویٹ مائننگ کمپنی کے تین چائنیز انجنیرز اپر چترال کے مقام چپاڑی چمرکن گول میں پل ٹوٹنے کی وجہ سے دریا میں ڈوب گئے

چترال ( محکم الدین ) پشاور کے ایک پرائیویٹ مائننگ کمپنی کے تین چائنیز انجنیرز اپر چترال کے مقام چپاڑی چمرکن گول میں پل ٹوٹنے کی وجہ سے دریا میں ڈوب گئے . جس کے نتیجے ایک چائنیز انجنیر جان بحق ہو گیا . جبکہ دیگر دو کو بحفاظت نکال لیا گیا . جان بحق چائنیز انجینئر کی لاش بھی بعد آزان تلاش کرکے نکال لی گئی . جس کی شناخت مسٹریوچینگ یے کے نام سے کی گئی ہے . جبکہ مسٹر جینگبو اور مسٹر لی قوان محفوظ ہیں . ذرائع کے مطابق چائنیز کی یہ ٹیم چمر کن گول میں معدنیات کے ذخائر کی تلاش میں جارہے تھے. کہ راستے میں پل عبور کرتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا . جس میں ایک نوجوان چینی انجینئر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا. درین اثنا دروش کے مقام ارندو میں ایک مائن ڈی فیوز کرتے وقت دھماکہ ہوا . جس سے مبینہ طور پر چار افراد زخمی ہوئے .

Exit mobile version