192

ٹی ایم او چترال قادر ناصر کا اسٹاف کو عید کے دنوں میں کارکردگی بہتر بنانے اور شہرکی صفائی کو برقرار رکھنے پر زور

تحصیل میونسپل افیسر چترال قادر  ناصر کے زیرصدارت اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پر چترال شہراور مضافات میں صفائی کا خصوصی انتظام کرنے اور غلاظتوں کو ٹھکانے لگانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا تاکہ اس موقع پر شہر میں صفائی کا کوئی بحران پیدا نہ ہو۔ اس موقع پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ قربانی کے لئے فروخت کئے جانے والے جانوروں کے لئے ایک ہی مقام پر منڈی بنائی جائے تاکہ شہر میں جگہ جگہ گندگی نہ پھیل جائے اور اس مقصد کے لئے کڑوپ رشت کے مقام پر منڈی قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ٹی ایم او نے صفائی سے متعلق اسٹاف پر زور دیا کہ وہ عید کے دنوں میں اپنی کارکردگی کو بہتر اور باقاعدہ بنالیں تاکہ شہر کی صفائی برقرار رہے جبکہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دریں اثناء تجاریونین چترال کے صدر شبیر احمد خان نے کہا ہے اس ماہ کے اواخر تک ویلج کونسلوں کے خاتمے کے بعد صفائی کے نظام میں خلل پیدا ہونے سے روکنے کے لئے موثر حکمت عملی مرتب کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مختلف ویلج کونسلز اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کا انتظام سنھبالے ہوئے ہیں جبکہ ان کی مدت ختم ہونے پر ایک خلا پیدا ہوگااور صفائی کا نظام متاثر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں