221

دیر برکلتی کو پھنڈر سے ملانے والا پل عرصہ دراز سے آمدرفت کے لیے بند ہے

پھنڈر(محبت حسین دانش)دیر برکلتی کو پھنڈر سے ملانے والا پل عرصہ دراز سے آمدرفت کے لیے بند ہے۔ مقامی لوگوں کو آمدرفت کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ گاوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم اس پل سے بازار سے سامان لاتے ہیں، بچوں کے سکول جانے کا بھی واحد ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ کھیتی باڑی کے لیے بھی اہمت کا حامل ہے۔ گاوں میں بیماری کی صورت میں ہمیں مریضوں کو مین روڑ تک پیدل لے جانا پڑتا ہے۔ ذمہ دار ادارے کی طرف سے پل کی مرمت نہیں کی جاری ہے جس کی وجہ سے مقامی مکینوں کو مشکلات کے ساتھ طلبا و طالبات کی پڑھائی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ پل کی حالت یہ بتا رہی ہے کہ وہ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پل کو ترجیحی بنیادوں مرمت کروائے۔ تاکہ طلبہ و طالبات کا تعلیمی سلسلہ جاری رہے اورعوام کی مشکلات دور ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں