Site icon Daily Chitral

ہاشوفاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب اور زلزلہ متاثرہ چترال کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگانا انتہائی قابلِ تحسین امر ہے ۔یوتھ کونسلرکریم اللہ

مستوج (نامہ نگار)حالیہ موسمِ گرما میں مون سون کی بارشوں اور تباہ کن سیلابوں کی وجہ سے ضلع چترال کاکونے کونے انتہائی متاثر ہوچکے ہیں۔ بارشوں ، سیلابوں اور پھر زلزلے کے بعد خطے میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہے جبکہ اکثر دورافتادہ علاقے صحت کے بنیادی مراکز سے بھی محروم ہے ۔ان سارے مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہاشوفاؤنڈیشن کی جانب سے چترال کے مختلف علاقوں بالخصوص سب ڈویژن مستوج کے دوردرازعلاقوں میں گاؤں گاؤں جاکر فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کرکے عوام کے مشکلات کو کم کرنے کی جرات مندانہ کوشش کی گئی ہے جس کے لئے ہاشو فاؤنڈیشن، اسکے ضلعی سربراہ سلطان شاہ اور ادارے کے جملہ عملداروں کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن اور ویلج کونسل پرواک کے نوجوان کونسلر کریم اللہ نے ایک اخباری بیان میں کیا ان کا کہناتھا کہ ویلج کونسل پرواک اب بھی صحت کے بنیادی مراکز سے محروم ہے جسکی وجہ سے اس وسیع وعریض خطے کے عوام انتہائی مشکلات سے دوچار ہے۔ جسے سامنے رکھ کر ہاشو فاؤنڈیشن نے پرواک پائین اورنصرگول میں فری میڈیکل کیمپ لگاکر سینکڑوں مریضوں کی مفت چیک اپ اور ہزاروں روپے کی ادویات مفت تقسیم کئے ،جبکہ پرواک سنٹر میں ایک اور فری میڈیکل کیمپ لگانے کا وغدہ کیاگیاہے ۔جس کے لئے بحیثیت نمائندہ اپنے اور ویلج کونسل پرواک کے عوام کی جانب سے ہاشوفاؤنڈیشن کا شکرگزارہے ۔یوتھ کونسلر کریم اللہ کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ صرف دو مہینوں پر مشتمل پروجیکٹ ہے جو اختتام پزیر ہورہے ہیں لہٰذا عوامی مسائل کو پیشِ نظر رکھ سے اس پروجیکٹ کو مزید وقت کے لئے جاری رکھاجائے جبکہ دوسرے ڈونر اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ہاشو فاؤنڈیشن کے نقشِ قدم پر چل سے چترال بالخصوص سب ڈویژن مستوج کے عوام کے مسائل کو مدنظر رکھ کر اس قسم کی فلاحی کاموں میں اپنا کرداربھی اداکریں۔

Exit mobile version