158

ڈی سی چترال کی طرف سےاے سی چترال نے موری پائین کے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کوریلیف چیک دئیے

چترال(محکم الدین ) گولین پائپ لائن حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے اپر چترال روڈ بندکردی  تھی جن سےضلعی انتظامیہ نے طویل مذاکرات اور تحریری معاہدے کے بعد سڑ ک کھول دیا گیا معاہدے کے مطابق جان بحق ہونے والوں کے ورثاکو ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیرمین ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنرعالمگیر خان نے موری پائین میں جاکر جان بحق ہونے والوں کے ورثا میں تین تین لاکھ روہے فی کس ریلیف چیک دیے گئے . واضح رہے کہ گولین سیلاب کےوجہ سے ایک مہینے پہلے موری پائین کے پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچاتھا جس کی مقامی لوگوں کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت بحالی کے لئے کام کے نتیجے میں تین ہلاکتیں واقع ہوئیں .اتوار کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال نے جائے حادثہ کا دورہ کیا.اور ریسکیو 1122 کی طرف سے دوسرے دن بھی لاش کی تلاش میں خطروں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں کی مدد کی تعریف کی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں