چترال(ڈیلی چترال نیوز)محکمہ صحت خیبرپختونخوا، یونیسف اورآغاخان ہیلتھ سروس چترال کے AQCESS پراجیکٹ کی باہمی اشتراک سے چترال میں گلوبل بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے ایک روزہ سمینارکا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب سے کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹرشہزادہ حیدرالملک، چلڈرن سپیشلیسٹ،ڈاکٹرگلزار احمد، پراجیکٹ کا نمائندہ انوربیگ،ڈسٹرکٹ کوارڈینٹرنیوٹیشن پروگرام چترال سیدحسیب اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال فیاض قریشی کے علاوہ د یگرنے بچوں کی صحت اور نشونما پر ماں کے دودھ کی اہمیت بیان کی۔انہوں نے کہاکہ بوتل کے دودھ کے مقابلے میں ماں کا دودھ بہت بہتر اور طاقتور ہے اور ماں کا دودھ بچوں کو بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پیدائش کے دو سال تک ماں کا دودھ نہایت اہم اور ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ بچے کی پیدائش کے پہلے ایک گھنٹے کے اندر اندر اس کو ماں کا دودھ پلانا بہت ضروری ہے، اس سے بچہ انفیکشن سے محفوظ رہتا ہے اور اس سے ذہنی و جسمانی نشوونما بھی بہتر ہوتی ہے اور اس کے علاوہ ماں کا دودھ بچے کی غذائی اور پانی کی ضروریات کو پورا کرتا ہے جبکہ فارمولہ