167

چترال میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لئے ایم پی اے وزیرزادہ کا ایڈوئزر ٹو چیف منسٹر واٹر اینڈ پاور سے ملاقات

چترال ( محکم الدین ) چترال میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کئلیے ایم پی اے چترال و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ کالاش نے ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر واٹر اینڈ پاور حمایت اللہ سےملاقات کی ہے . اس موقع پر متعلقہ سیکرٹریز اور پیڈو کے حکام بھی موجود تھے .ملاقات میں چترال میں بجلی کی موجودہ صورت حال اور مستقبل میں چترال میں بجلی کی متوقع پیداوار کے سلسلے میں بریفنگ دی گئی . اور بتایا گیا کہ صوبائی حکومت ریشن ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی کے لئے تمام تر اقدامات مکمل کئے گئے ہیں . اور عملی کام کا آغاز جاری ماہ کے اندر کیا جائے گا . اور بجلی کی کمی دور کرنےکے ساتھ بحالی کے اقدامات بھی کئے جائیں گے .جبکہ تریچ اور گرم چشمہ میں منی ہائیڈل پاور سٹیشن بنائےجائیں گے . ملاقات میں 69میگاواٹ لاوی ہائیڈل پاور پراجیکٹ میں کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا . اور مقامی لوگوں کیلئےآسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی . ایم پی اےنے اس موقع پر گولین ہائیڈل پاور سٹیشن اور زیر تعمیر بجلی گھروں کی پیداوار کی رائیلٹی کے سلسلے میں بات کی . اور گولین ہائیڈل میں غیر مقامی کلاس فور کی بھرتیوں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا . جس پر فیصلہ کیا گیا . کہ آیندہ نان ٹیکنکل اسامیوں پر مقامی لوگوں کو ہی بھرتی کیا جائے گا . ملاقات میں اپر چترال گرڈ سٹیشن اور بجلی کی ترسیل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی. ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر نے موقع پر متعلقہ حکام کوہدایات دیں . اور یقین دلایا کہ یہ مسائل جلد حل کئے جائیں گے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں