Site icon Daily Chitral

 عمران اور قادری کہاں ہیں ؟دھرنے میں پکڑے جانیوالے کارکن پھٹ پڑے

اسلام آباد ‘انسداد دہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی
‘ڈیڑھ سال سے عدالتوں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں ‘کیس آگے نہیں بڑھ رہا تب ہم نے قائدین کے کہنے پر دھرنا دیا ‘اب قائدین ہمارے لئے دھرنا دیں عدالت کے باہر پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے ضمانتوں پر رہا کارکن پھٹ پڑےاسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی‘ عدالت کے باہر پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے ضمانتوں پر رہا کارکن پھٹ پڑے اور سوال کیا کہ عمران خان اور طاہر القادری کہاں ہیں‘ ڈیڑھ سال سے عدالتوں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں کیس آگے نہیں بڑھ رہا تب ہم نے قائدین کے کہنے پر دھرنا دیا اب قائدین ہمارے لئے دھرنا دیں۔ پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ضمانتوں پر رہا 103کارکنان پیش ہوئے جبکہ دونوں جماعتوں کا کوئی بھی رہنما پیش نہیں ہوا۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔ عدالت کے باہر دونوں جماعتوں کے کارکنان پھٹ پڑے اور کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کہاں ہیں قائدین اب ہمارے لئے دھرنا دیں گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہم عدالتوں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں کیس آگے نہیں بڑھ رہا صرف تاریخ دے دی جاتی ہے۔ قائدین کے کہنے پر نکلے تھے آج وہ ہمارے لئے کھڑے نہیں ہورہے.

Exit mobile version