206

خیبر پختونخوا حکومت نے اقلیتوں کیلئے نوکری کا کوٹہ 5فیصد کرنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا

خیبر پختونخوا حکومت نے اقلیتوں کیلئے نوکری کا کوٹہ 5فیصد کرنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ۔محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں خیبر پختونخوا سول ملازمین کی بھرتی، ترقی اور تبادلے کے رولز میں ترامیم کرتے ہوئے 3فیصد کو 5فیصد کردیا گیا ہے ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں یکم اپریل کو اقلیتی رکن اسمبلی روی کمار کی جانب سے پیش کی جانیوالی قرارداد کی منظوری کے بعد 14جون کو کابینہ اجلاس میں بھی اس کی منظوری دیدی گئی جس کے بعد کابینہ نے محکمہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ اس کے نفاذ کیلئے لائحہ عمل طے کرے وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ انتظامیہ نے نوکریوں میں اقلیتوں کا کوٹہ 5فیصد تک بڑھانے کا اعلامیہ جاری کیا ۔ پی ٹی آئی کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی روی کمار کے مطابق کوٹہ بڑھنے میں سب سے بڑا کردار وزیر اعلیٰ محمود خان کا ہے جبکہ کابینہ ارکان کی جانب سے بھی اس اقدام کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے انہوں نے واضح کیا کہ اب سب سے بڑا چیلنج ان احکامات پر عمل درآمد کرنا ہے امید ہے تمام محکمے اقلیتوں کو ان کا حق ادا کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں