202

چترال شہر میں وافر مقدار میں بجلی ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ معمول بن چکا ہے/سینئر رہنما پی ٹی آئی پیر کرم الہیٰ قادری

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)چترال ون کے جنرل کونسلر اورآل ویلیج کونسلرز کے سینئر نائب صدرسینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف پیر کرم الہیٰ قادری نے ایک اخباری بیان میں پیسکو/واپڈا کے احکام بالا کو آگاہ کیا ہے کہ چترال شہر میں وافر مقدار میں بجلی ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ معمول بن چکا ہے۔اور یہ روزانہ چار گھنٹے تو معمول کی بات ہے مگر کئی بار 10/10گھنٹے بھی غائب رہتا ہے۔اُنہوں نے اس لوڈشیڈنگ کی وجہ عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوڈشیڈنگ صرف بکامک، ٹاون چترال سے لیکر چیوڈوک تک ہی محدودہے۔جو کہ ان علاقوں کے عوام پر سراسر ظلم ہے۔اور ان علاقوں کے بجلی صارفین باقاعدگی سے اپنے بل ادا کرتے آرہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ بات بھی سنے میں آیا ہے کہ محکمہ پیسکو کے بقایاجات سرکاری محکموں پر واجب الدا ہیں جسکی وجہ سے عام عوام کو لوڈشیڈنگ کی مد میں تنگ کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر اس ظلم کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے بروقت اقدام نہ اُٹھایاتو عوام اپنے حقوق کے لئے مجبوراً سڑکوں پر نکل آئینگے جسکی تمام تر زمہ داری احکام بالا،ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے پر عائد ہوگی۔اُنہوں نے بجلی کی اس ناروا لوڈشیڈنگ کوجلد از جلد ختم کرنے اور جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن میں تعینات ظہیر الدین کو فوری طورپر اس گرڈ اسٹیشن سے تبادلے کا پرزور مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں