دروش(نامہ نگار)کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کے خلاف دروش میں ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی اور جلسہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر ویلج کونسل ناظمین، سپورٹس کلب و ویگر سول سوسائٹی تنظیمات اور سکولوں کے طلبہ نے شرکت کیں۔ اظہار یکجہتی کے جلسے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی،قاری جمال عبدالناصر،آل ویلج کونسلز فورم کے صدر ناظم عمران الملک، پرنسپل گورنمنٹ سیکنڈری سکول دروش محمد سلیم کامل،پی پی پی کے سرگرم اور سنیئر کارکن شیر جوان خان، مولانا کفایت اللہ و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسے کاٹنے کی کوشش کرنے والوں کی سازشیں ناکام ہو نگی۔ مقررین نے کہا کہ بھارتی کی طرف سے وادی کشمیر میں بربریت کے بعد پاکستانی حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں ہم انکی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہندوستان کو سبق سکھانے کے لئے ہمہ وقت